وزیراعظم شہبازشریف نے یومِ دفاع و شہداء پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے یہ لمحہ باعث اعزاز ہے شہدا کے لواحقین سےمخاطب ہوں، یوم دفاع ہماری قومی شناخت کاحوالہ ہے، یوم دفاع ہمیں شہداکی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، اس دن افواج کے جوان دشمن پر جھپٹے، لاہور جم خانہ میں چائے پینے کا خواب دیکھنے والا دشمن فرار ہو گیا تھا، دشمن کے فرار کے ثبوت ہماری نسلوں کو افواج کی فتح کی یاد دلاتے رہیں گے ۔
شہبازشریف نے کہا کہ ان ماؤں کوسلام پیش کرتاہوں جنہوں نے اپنے بیٹے قربان کیے،ان بیٹوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے،آپ کی وردی ہر ماں،بہن اور بیٹی کے سر کی چادر ہے،یہ وردی سبز ہلالی پرچم لہرانے کی ضمانت ہے،قومی پرچم میں سبز اور سفید رنگ مل کر ہی پاکستان بنتاہے،ہماری افواج میں بھی سبز اور سفید رنگ موجود ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ہم سب کاہے،اس کی حفاظت اور خوشحالی سب کی ذمہ داری ہے،پاکستان ایسے محل وقوع میں ہے جو کئی تہذیبوں کا سنگم ہے،یہاں بہت سی طاقتوں کے مفادات ٹکراتے ہیں،ناقابل تسخیر دفاع ہماری اولین قومی ضرورت ہے،ناقابل تسخیر دفاع کے بغیر امن اور ترقی ممکن نہیں،پاکستان ایک امن پسندملک ہے،پاکستان کسی ہمسائے کیخلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا،پاکستان کی سرحدیں امن کی سرحدیں ہیں۔
ان کا کہناتھا کہ دہشتگردی،بدامنی کے خاتمے کیلئے پاکستان نےہمیشہ مثبت کردار ادا کیا،پاکستان نے خطے میں استحکام کیلئے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا،پاکستان عالمی امن کے فروغ میں ایک ناگزیر کردار کا حامل ہے،قوموں کو خوشحالی کی منزل ہمیشہ امن کے راستے سے ملتی ہے،ہم اپنے تمام ہمسایوں کے ساتھ باوقار اور پُرامن تعلقات کے خواہاں ہیں،ہم اپنی آزادی،عزت اور مفادات پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے،ہم نےدشمنوں کے ناپاک عزائم کو کئی بار شکست دی۔
انہوں نے کہا کہ آج بھی دشمن کےمذموم ارادےپاکستان کےوجودکیلئےخطرہ ہیں،ہم دہشتگردی کاسرمکمل طورپرکچلنےتک چین سےنہیں بیٹھیں گے،فتنہ الخوارج،سہولت کاروں کےخاتمےتک افواج آپریشنزجاری رکھیں گی،فتنہ الخوارج،سہولت کاروں کےخاتمےکیلئےقومی اتفاق رائےموجودہے،اللہ کےفضل سےہم اس مقصدمیں جلدسرخروہوں گے،اظہاررائےکی آزادی جمہوری معاشرےمیں ہرشہری کاحق ہے،ہمیں اظہاررائےکی آزادی کاپورااحترام ہے،
شہبازشریف نے کہا کہ اظہاررائےکااستعمال تحمل،دلیل اورآئین کی حدودمیں ہونالازم ہے،گالی یاگولی کسی مسئلےکاحل نہیں،ریاست کوکمزورکرنےوالی کوئی تحریک قوم کوقبول نہیں،پاکستان کشمیر،فلسطینیوں کیلئےدنیاسےانصاف کاتقاضہ کرتارہےگا،کشمیریوں،فلسطینیوں کوحق ملنےتک پاکستان عالمی ضمیرجھنجھوڑتارہے گا،بری،بحری،فضائی افواج کوسلام پیش کرتاہوںہرغازی اورہرسپاہی کاقوم کی جانب سےشکریہ اداکرتاہوں،آئیں!شہدا،غازیوں کےراستےپرچلنےکاعہد کریں،آئیں!اپنےاپنےمحاذپردفاع وطن کےجذبےسےسرشارہوکرآگےبڑھنےکافیصلہ کریں،آئیں!پاکستان کی خاطراپنی ذاتی،سیاسی خواہشات اورمفادات کوقربان کریں۔