اسلام آبادچیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹریزمیں یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سےتقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدراستحکام پاکستان پارٹی اوروفاقی وزیرعبدالعلیم خان نے کہا کہ بلوچستان اورکےپی میں جوکچھ ہورہا ہےاس میں دشمن ملوث ہے،دشمن اس کی فنڈنگ بھی کر رہا ہے،ہردن کوئی نہ کوئی فوجی جان کا نذرانہ پیش کر رہا ہے،کیا فوجی جوان 70ہزار تنخواہ کیلئے قربانی دے رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عبدالعلیم خان نے کہا کہ کوئی دشمن بھی ہوتا تو شہداء کے مجسموں کے ساتھ ایسا سلوک نہ کرتا،کبھی بھی دشمن کے پروپیگنڈے کا شکار ہو کر فوج کیخلاف نہیں جانا،آج دشمن قوم کو فوج کیخلاف کھڑا کرنا چاہتا ہے،اس ملک کو قائم رہنا ہے تو فوج کا مضبوط ہونا بہت ضروری ہے،ہمیں ان لوگوں کا محاسبہ کرنا ہے جوملک کیخلاف ہیں۔
عبدالعلیم خان کا کہناتھا کہ کچھ لوگ ہیں تو پاکستانی لیکن اندرسے پاکستانی نہیں ہیں،ایک جماعت کےلوگ کہتے ہیں وہ ہیں توملک ہےورنہ ملک ہی نہیں،ہم سب سے زیادہ اہم یہ ملک ہے، یہ ملک ہے تو ہم ہیں۔