6 ستمبر کا دن پاکستان کی تاریخ کا وہ سنہرا باب ہے جب پاک فوج نے دشمن کے بزدلانہ حملے کو ناکام بناتے ہوئے شکست کا مزہ چکھایا۔
یومِ دفاع کےموقع پر 1965 کے تاریخ ساز معرکےمیں شہدا کے لواحقین نے اظہار خیال کیا،ہمارے جوانوں نے دشمن کی جانب سےگھپ اندھیرے میں کیےجانے والے وار کا بہادری سے مقابلہ کیا،ہمارے بہادر فوجی جوانوں نے اپنے سینوں پر بم باندھ کردشمن کے ٹینکوں کو تباہ کیا،
شہید کے بھائی اور چچا نے کہا 1965 کی جنگ کےشہیدوں کو سلام پیش کرتے ہیں، ہم یوم دفاع کو شہدا کی یاد میں عقیدت و احترام سے مناتے ہیں،1965کی جنگ کے شہداء سے لے کر آج تک دفاع وطن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں
ہمارے شیردل جوانوں جنہوں نے دشمن کے ارادوں کو خاک ملایا خراج تحسین پیش کرتا ہوں،ہمیں اپنی فوج کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے نہ کہ ان پر تنقید کی جائے۔
6 ستمبر پاکستان کی تاریخ کا وہ تابناک دن ہےجب پاک فوج نےبھارت کو شکست کا مزہ چکھایا،ہم 6 ستمبر 1965 کےشہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور آج بھی ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔