اسلام آبادمیں سولہ سال بعد ایک بچےمیں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی، رواں سال پاکستان میں پولیو کے کیسز کی تعداد سترہ ہو گئی۔
وزیراعظم کی فوکل پرسن برائےانسدادپولیو عائشہ رضافاروق کا کہنا ہےکہ پولیو کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ایک جامع روڈ میپ تیارکیا ہے،عائشہ رضا فاروق کےمطابق بدقسمتی ہےکہ ایک اور پاکستانی بچہ اس موذی مرض سے متاثر ہوا ہے۔
پولیو کےپھیلاؤ کو روکنے کےلیےجامع اقدامات کیےجارہےہیں۔نوستمبر سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے دوران ملک کے ایک سو پندرہ اضلاع میں تین کروڑ بچوں کو ویکسین پلانے کا ہدف ہے۔
نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کےکو آرڈینیٹر انوارالحق کا کہنا ہےکہ ہربچےتک پولیو ویکسین پہنچانے کی کوششیں تیزکردی گئی ہیں تاکہ اس وائرس کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔