یوم دفاع و شہداء کی پروقار تقریب آج جنرل ہیڈ کوارٹرز ( جی ایچ کیو) راولپنڈی میں منعقد ہوگی۔
یوم دفاع پاکستان،قومی تاریخ کا درخشاں باب ہے اس دن پاکستان کی افواج نے ازلی دشمن بھارت کو عبرت ناک شکست دے کر شجاعت کی نئی تاریخ رقم کی۔
ملک بھرمیں یوم دفاع و شہدائے پاکستان قومی اور ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے ۔ یوم دفاع کی خصوصی تقریب جنرل ہیڈ کوارٹرز ( جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ہوگی
تقریب کا مقصد دفاع وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرنے والے شہداء اور اُنکے اہل خانہ کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے
یوم دفاع و شہدا کےحوالے سے مرکزی تقریب آج رات 8 بجے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں منعقد ہوگی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف بطورمہمان خصوصی، چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر ، اعلیٰ سول و عسکری قیادت، اور دیگر معززین شرکت کریں گے۔
تقریب میں شہداء کے اہل خانہ، وفاقی کابینہ کے ارکان، قانون دان اور معروف شخصیات بھی شریک کریں گے۔وزیراعظم اور آرمی چیف کے ساتھ مل کر یادگار شہدا پر پھول رکھیں گے اور شہداء کے ایثال ثواب کے لیے دعا کی جاۓ گی۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہو گا، جس کے بعد قومی ترانہ پڑھا جاۓ گا۔تقریب میں افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے شہداء کی قربانی کی لازوال داستانوں پر روشنی ڈالی جاۓ گی
شہداء کے ورثا کے صبر اور ثابت قدمی کو سلام پیش کیا جاۓ گا۔ اس تقریب سے وزیراعظم پاکستان اور چیف آف آرمی سٹاف خطاب بھی کریں گے
یوم دفاع کے حوالے سے نیول ، ائیر بیسز اور چھاؤنیوں میں بھی خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا،اس کے علاوہ ملک بھر میں مختلف تقریبات کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے