انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ورلڈ کپ 2023 کے ساتویں میچ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ نے بنگلادیش کو شکست دیدی۔
بنگلہ دیش اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں ورلڈ کپ 2023 کے راؤنڈ رابن مرحلے کے ساتویں میچ میں بھارتی شہر دھرم شالا میں مدمقابل ہوئیں۔
ICC Men's Cricket World Cup 2023
— Bangladesh Cricket (@BCBtigers) October 10, 2023
Bangladesh 🆚England 🏏
Bangladesh won the toss and decided to bowl first#BCB | #ENGvBAN | #CWC23 pic.twitter.com/mZVBU9migh
بنگال ٹائیگرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور انگلش ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جبکہ انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 364 رنز بنائے۔
3️⃣6️⃣4️⃣ runs from our 5️⃣0️⃣ overs!
— England Cricket (@englandcricket) October 10, 2023
⏳ Loading: Bangladesh wickets
■■■■■■■■■□□□#EnglandCricket | #CWC23 pic.twitter.com/gRv0NXnlny
انگلینڈ کی اننگز
انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ ملان نے 140 رنز کی شاندار اننگ کھیلی، ان کی اننگ میں 16 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔
2⃣1⃣ boundaries in @DMalan29's majestic innings! 👏
— England Cricket (@englandcricket) October 10, 2023
Click for more #CWC23 insights 👇📈@cricvizanalyst | #ENGvBAN
دیگر بیٹرز میں جوئے روٹ نے 82 اور جونی بیئرسٹو نے 52 رنز بنائے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسن نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شرف الااسلام نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
بنگلہ دیش کی اننگز
بنگلہ دیش کی ٹیم364 رنز کے ہدف کے تعاقب میں227 رنز بنا کر آل آئوٹ ہوگئی۔
لیٹن داس نے74 رنز بنا کر نمایا ں رہے اور کرس واکس کی گیند پر آئوٹ ہوگئے، مشیق الرحیم نے 51 رنز بنا کر ٹاپ لی کا شکا ر ہوگئے۔
انگلینڈ کے بالر ٹاپ نے 4 وکٹیں حاصل کی،واکس نے 2 شکار کیے جبکہ سیم کرن،مارک ووڈ ،عادل راشد،لیونگ سٹون نے ایک ایک وکٹ لی۔