6 ستمبر پاکستان کی تاریخ کا وہ سنہرا باب ہے جب پاک فوج اور عوام نے متحد ہو کر دشمن کے حملے کو ناکام بنایا
راہِ حق کےشہیدوں کے بارے میں عوام کا کہنا ہے کہ ہمااراپیشہ کوئی بھی ہو مقصد ایک ہی ہے، ہماری محنت اور قربانیوں سے پاکستان محفوظ ہے، ہم وطن کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے، ہماری دعائیں ہمارے شہدا کے ساتھ ہیں، اپنی مٹی سے محبت کرنے والے ہی اس کی حفاظت کرتے ہیں۔
دوسری جانب اقلیتی برادری کا کہنا تھا کہ ہمارا دل پاکستان کے لیے دھڑکتا ہے، ہمارے عقیدے الگ ہیں لیکن پرچم ایک ہے، ہماری زبانیں مختلف ہیں لیکن وطن ایک ہے، ہماری ثقافتیں الگ پر پاکستان سے رشتہ ایک ہے۔