فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) نے رواں مالی سال کے دو ماہ میں مجموعی طور پر 1588 ارب روپے محصولات جمع کر لئے۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 2ماہ کے ہدف 1544 ارب روپے کے مقابلے میں 1456 ارب روپے کا نیٹ ریونیو جمع کیا گیا اور برآمد کنندگان کو گزشتہ سال کی نسبت 44 فیصد زیادہ 132 ارب روپے ریفنڈز جاری کئے گئے ۔
اعدادو شمار کے مطابق انکم ٹیکس کی مد میں 593 ارب روپے جمع کئے گئے جو 36 فیصد زیادہ ہیں ۔
سیلز ٹیکس کی مد میں 314 ارب روپے جمع کئے گئے جو 40 فیصد زیادہ ہیں۔
ایف بی آر کے مطابق فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 86 ارب روپے جمع ہوئے جو 13 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے اور مجموعی طور پر ڈومیسٹک ٹیکسوں کی وصولی میں 35 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔