ملکی معیشت کی بحالی کے لیے حکومت پاکستان کے بڑے اقدامات جاری ہیں۔
آٹا،چینی، کھاد اور تیل جیسی اہم اشیاء کی اسمگلنگ کے باعث عوام کو بدترین حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،عوام کی سلامتی اور مستحکم معیشت کی خاطر اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا گیا۔
اگست کےدوران ملک بھر سے 12.1 میٹرک ٹن چینی، 4184.86 میٹرک ٹن کھاد، 196.48 میٹرک ٹن آٹا، 30875 سگریٹ کے سٹاکس، 322 کپڑے کے تھان اور 3.301 ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد ہوا۔
متعلقہ اداروں نےکوئٹہ سے 15114 ، کراچی سے 1316 اورملتان سے 14305 سگریٹ کے سٹاکس ضبط کیے،پشاور سے 0.35، ملتان سے 3 اور کوئٹہ سے 8.75 میٹرک ٹن چینی ضبط ہوئی،کراچی سے 175، پشاور سے 24 اور کوئٹہ سے 123 کپڑے کے تھان ضبط کئے گئے۔
ملتان سے 196.48 میٹرک ٹن آٹا اور 4184.85 میٹرک ٹن کھاد ضبط کر لی گئی،ملتان سے 3.271 ، کراچی سے 0.021 اور کوئٹہ سے 0.009 ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد ہوچکا ہے
یکم ستمبر 2023 سےاب تک ملک بھرسے 9078.75 میٹرک ٹن کھاد، 1860.77 میٹرک ٹن آٹا، 34845.26 میٹرک ٹن چینی، 427483 سگریٹ کے سٹاکس، 151234 کپڑے کے تھان اور 11.056ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد ہوچکا ہے۔
متعلقہ ادارے ملک کو مشکل وقت سے نکالنے کے لیے اسمگلنگ کے خلاف اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں