ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ملکی زرعی برآمدات میں قابل تحسین اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
ایس آئی ایف سی کی معاونت سےحکومت پاکستان زرعی شعبے کی ترقی کے لیے مسلسل کوشاں ہے،پاکستان میں خوراک کی برآمدات میں مالی سال 2024-25 کی ابتداء میں 45 فیصد نمایاں اضافہ جبکہ درآمدات میں 18 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان ادارہ شماریات کےمطابق جولائی میں 475.7 ملین ڈالرکی غذائی اشیاء برآمد کی گئیں جن سے اس شعبے میں ریکارڈ اضافہ ہوا،چاول 135 فیصد کی حیران کن برآمدات کے ساتھ سرفہرست رہا جبکہ چینی کی برآمدات میں غیر معمولی 590 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
سبزیوں کی برآمد میں 100 فیصد اضافہ جبکہ پھلوں کی برآمدات 13 فیصد اضافے کے ساتھ $40 ملین سے تجاوز کرگئی،اس کے علاوہ تل کے بیجوں اورمیوے کی برآمدات میں بھی 94 فیصد کا قابل ذکراضافہ دیکھا گیا ہے
مچھلی کی برآمدات میں 0.5 فیصد جبکہ گوشت کی صنعت میں تقریباً 6 فیصد اضافے کےساتھ تقریباً 37 ملین ڈالر کی آمدنی ہوئی،برآمدات میں یہ نمایاں اضافہ بین الاقوامی منڈیوں میں پاکستان کی زراعت پر بڑھتے ہوئے اعتماد کی مثال ہے
دوسری جانب جولائی 2024 میں ملک کی خوراک کی درآمدات میں 18 فیصد کمی واقع ہوئی جو گزشتہ سال جولائی کی نسبت 624 ملین ڈالرسے کم ہو کر 510 ملین ڈالرہو گئی
دودھ، چائے، سویابین آئل اورپام آئل کی درآمدات میں 93 فیصد تک کی قابل ذکر کمی ملکی معیشت کے لیے خوش آئند ہے،ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے زرعی شعبے کی یہ مسلسل پیشرفت ملکی معیشت کے لیے خوشگوار ہے