پاکپتن میں ایک ہی خاندان کی 3 خواتین کے قتل کی واردات کا 7 دن بعد ڈراپ سین ہوگیا۔
چالیس سالہ مقتولہ شریفاں، اس کی بہو اور بیٹی کے قتل کا واقعہ گاؤں فتح پور میں ہوا۔ شریفاں کا دوست ہی اسکا قاتل نکلا، پولیس نے 7 دن بعد آلہ قتل سمیت پکڑ لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم مقتولہ شریفاں سے شادی کرنا چاہتا تھا۔ انکار پر گھر میں گھس کر فائرنگ کی اور فرار ہوگیا۔ فائرنگ کے نتیجہ میں ساس اور بہو موقع پر ہی جاں بحق جبکہ بیٹی اسپتال پہنچ کر دم توڑ گئی تھی۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکپتن میں3 خواتین کے قتل پرگہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی پنجاب سے فوری رپورٹ طلب کرلی۔ مریم نواز نے کہا کہ ایک ہی گھر کی 3 خواتین کے قاتل فوری گرفتار کئے جائیں، قاتل کسی بھی صورت قانون کی گرفت سے نہ بچ پائیں۔