اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی وطن واپسی سےمتعلق درخواست پرسماعت کاحکم نامہ جاری کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نےحکم نامہ جاری کردیا جس میں کہا گیاہے کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل اوردیگرحکام آئندہ سماعت پرٹھوس وجوہات سےآگاہ کریں،ٹھوس وجوہات نہ دینےکی صورت میں سیکریٹری خارجہ ذاتی حیثیت میں پیش ہوں،سیکریٹری خارجہ عدالت کو حکومت کی پوزیشن پر واضح کریں۔
حکم نامے کے مطابق سیکریٹری خارجہ کی عدم پیشی پرحکومت کو 10 لاکھ روپےجرمانہ عائدکیاجائےگا،ایڈیشنل اٹارنی جنرل کےمطابق امریکاسےقیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر پیشرفت ہوئی،فوزیہ صدیقی کے وکلاء اس مرحلے پر انکوائری نہیں چاہتے ، فوزیہ صدیقی کے وکلاء صرف ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بحفاظت واپسی چاہتے ہیں ، عدالت نے کیس کی سماعت 2 ستمبر تک ملتوی کردی۔