پاکستان ریلوےکا تیس اگست سے مچھ اور پشاور تک جعفر ٹرین چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔
کوئٹہ میں پاکستان ریلوے انتطامیہ نے انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان (آئی جی ایف سی) کو مراسلہ جاری کر دیا ہے ، پاکستان ریلوے انتطامیہ کی جانب سے جاری کر دہ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ 30اگست کوجعفر ایکسپریس مسافروں کوپشاورسےلےکرمچھ پہنچےگی۔
پاکستان ریلوے انتطامیہ کا انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان (آئی جی ایف سی) کوجاری کئے گئے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ مسافروں اورٹرانزٹ بسوں کی سیکیورٹی کےلیےاقدامات کریں، دوزان میں ریلوے پل کی تعمیر کے بعد کوئٹہ سے ٹرین سروس شروع کی جائے گی ۔
ریلوے انتظامیہ نے اپنے جاری کئے گئے مراسلے میں لکھا کہ ریلوے پل کی تعمیر میں 45 روز لگیں گے ،مچھ پہنچے والے مسافروں کو شٹل سروس کے ذریعے کوئٹہ لایا جائے گا،31اگست کو مچھ سے مسافر پشاور کےلیے روانہ ہوں گے، کوئٹہ سے مسافروں کوشٹل سروس کےذریعے مچھ لے جایا جائے گا۔