نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا ) میں کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت جمعرات کو ہوگی ۔
کے الیکٹرک نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا ) میں درخواست جمعرات کو دائر کی تھی جس میں بجلی کی قیمت میں 3 روپے 9 پیسے کا اضافہ مانگا گیا تھا۔
نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر کل سماعت کرے گی ۔
کے الیکٹرک کی جانب سے جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی قیمت بڑھانے کی درخواست کی گئی ہے ۔
نیپرا سے منظوری کی صورت میں کے الیکٹرک صارفین پر 6 ارب سے زائد کا بوجھ پڑے گا ۔