الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) نے ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات جمع کرانے کے لئے ہدایت نامہ جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات 27 اکتوبر تک دفتری اوقات کار میں جمع کروائے جاسکتے ہیں۔
ای سی پی کی جانب سے جاری کردہ ہدایت نامہ کے مطابق اعتراضات جمع کرانے کے لئے درخواست دہندہ کا متعلقہ حلقے کا ووٹر ہونا لازمی ہے۔
ہدایت نامے میں کہا گیا کہ درخواست دہندہ اپنا اعتراض پورے ضلع کے حلقوں کے لیے دے گا، کوریئر سروسز، فیکس یا ای میل کے ذریعے بھیجا گیا اعتراض نا قابل قبول ہوگا۔
ای سی پی کے مطابق اعتراض کے ساتھ تجویز شدہ حلقہ جات کی آبادی کے اعداد و شمار ہونا بھی ضروری ہیں۔