پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں پر راولپنڈی ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ کی وجہ سے جرمانہ عائد کر دیا گیا ۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں راولپنڈی میں مدمقابل تھیں جہاں مہمان ٹیم نے میزبان ٹیم کے خلاف تاریخی فتح سمیٹی ، تاہم میچ میں سلو اوور ریٹ کے باعث دونوں ٹیموں پر جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے ۔
پنڈی ٹیسٹ میں پاکستان نے 6 اور بنگلادیش نے 3 اوور سست کرائے جس کے نتیجے میں پاکستانی ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 6 پوائنٹس سے محروم ہوگئی اور بنگلہ دیشی ٹیم کے 3 پوائنٹس ضائع ہوگئے ۔
آئی سی سی کے قانون کے مطابق میزبان ٹیم میچ فیس کا 30 جبکہ مہمان ٹیم 15 فیصد جرمانہ بھرے گی ۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر پاکستانی ٹیم آٹھویں پوزیشن پر ہی رہے گی جبکہ بنگلادیش ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے سے ساتویں نمبر پر چلی گئی ہے ۔