پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں کمی ہوگئی جبکہ اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی زون میں اختتام ہوا ۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 8 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔
مرکزی بینک کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں امریکی ڈالر 278 روپے 42 پیسے پر بند ہوا ۔
ای کیپ کے مطابق اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 280 روپے پر برقرار رہی ۔
سٹاک مارکیٹ
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی زون میں اختتام ہوا اور 100 انڈیکس 230 پوائنٹس گر کر 78 ہزار 571 پوائنٹس پر بند ہوا ۔
بلوچستان میں کشیدہ صورتحال کو لے کر سرمایہ کار محتاط نظر آئے اور اسٹاک ایکسچینج 79 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہو کر برقرار نہ رکھ سکی ۔
آج 18 ارب 84 کروڑ روپے مالیت کے 50 کروڑ 88 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے ۔