انسداددہشت گردی عدالت لاہورنے نومئی واقعات میں ملوث16 ملزموں کی ضمانتیں منظور کر لیں۔
تفصیلات کے مطابق انسداددہشت گردی عدالت لاہور کی ڈیوٹی جج نے نومئی کو ہونے والےجلائوگھیرائو کےواقعات کیخلاف تھانہ سرور روڈ میں درج مقدمہ میں نامزدملزمان عائشہ بھٹہ،عظیم علی، حافظ محمد ارشد، ابرار احمد، محمد قاسم سمیت 16 ملزموں کی ضمانتیں منظور کر لیں۔
یہ بھی پڑھیں:۔ سانحہ نو مئی میں ملوث افراد کو سزائیں دینے کی درخواست پر کارروائی ملتوی
انسداددہشت گردی عدالت نے ان ملزمان کو ایک ایک لاکھ مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔
یاد رہےکہ نو مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی رینجرز کی معاونت سے نیب کےہاتھوں گرفتاری پرتحریک انصاف کے رہنمائوں اور کارکنان نے ملک بھر میں جلائو گھرائو شروع کر دیا تھا، اس دوران عسکری اور دیگر سرکاری املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا۔
ان واقعات میں ملوث افرادکیخلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہیں،اور درجنوں افراد گرفتار ہیں ،جبکہ متعدد افراد کو فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیلئے حوالے کیا جاچکا ہے۔
اس کے علاوہ سول اور عسکری قیادت متعدد بارنومئی کے واقعات میں ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کر چکی ہے۔