اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان مندی میں بدل گیا۔
کاروباری ہفتے کےپہلےروز پاکستان اسٹاک ایکسچینج، 79 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوکر برقرار نہ رہ سکی،ہنڈریڈ انڈیکس 63 پوائنٹس گرکر 78738 پوائنٹس پرآگیا۔
ایک موقع پراسٹاک مارکیٹ میں 358 پوائنٹس کی تیزی بھی دیکھی گئی،ملکی و معاشی صورتحال کے پیش نظر اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کار محتاط نظر آتے ہیں۔
گزشتہ ہفتے کے اختتام پہ اسٹاک مارکیٹ 78 ہزار 801 پر بند ہوئی تھی۔دوسری جانب تبادلہ مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی جارہی ہے،انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 278 روپے 40 پیسے پر آگئی۔