ویسٹ انڈیز کے وکٹ کیپر بلے باز نکولس پوران ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگئے۔
ویسٹ انڈیز اور ساؤتھ افریقا کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈین وکٹ کیپر بیٹر نکولس پوران نے افریقی باؤلرز کی خوب دھلائی کی اور 26 گیندوں پر 65 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔
پوران نے اپنی اننگ میں 7 چھکے بھی لگائے جن کے بعد وہ ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے مارنے والے بیٹرز کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔
پوران اس فہرست میں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر اور ہندوستان کے کپتان سویاکمار یادو سے آگے نکل گئے ہیں ۔
پوران کے 88 اننگز میں کل 139 چھکے ہیں۔
سابق ہندوستانی ٹی 20 کپتان روہت شرما 151 اننگز میں 205 چھکوں کے ساتھ ٹاپ پوزیشن ہولڈر ہیں، ان کے بعد نیوزی لینڈ کے اوپنر مارٹن گپٹل 114 اننگز میں 173 چھکے لگا کر دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ سوریہ کمار صرف 68 اننگز میں 136 چھکوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔
خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز نے ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں ساؤتھ افریقا کو 7 وکٹوں سے شکست دی ہے۔






















