بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے طیارے کی جانب سے پولینڈ سے واپس بھارت جانے کیلئے پاکستان کی فضائی حدود کے استعمال کا انکشاف ہواہے ۔
ذرائع کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پولینڈ سے دلی جارہے تھے کہ طیارہ صبح سوا 10 بجے پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوا اور 11 بج کر ایک منٹ پر بھارت میں داخل ہوا۔
سول ایوی ایشن ذرائع کا کہناہے کہ بھارتی وزیراعظم کا طیارہ 46 منٹ تک پاکستان کی حدود میں رہا، نریندر مودی کا طیارہ چترال کے اوپر سے پاکستان کی حدود میں داخل ہوا اور اسلام آباد اور لاہور کے ائیر کنٹرول ایریا سےگزرا۔سول ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم کا طیارہ لاہور سے ہوتا ہوا امرتسر میں داخل ہوا۔