وینز ویلا کے دارالحکومت کراکس میں ہونے والی چوتھی ورلڈ ملٹری کیڈٹ گیمز میں پاکستان کی مسلح افواج کی ٹرائی سروسز ٹیم نے ایونٹ میں 5 تمغے جیت لیے ہیں ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تمام سروسز چیفس نے ٹیم کو مبارک باد پیش کی ہے ۔
آئی ایس پی آر نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلح افواج کے دستے ٹریک، فیلڈ اورشوٹنگ کے مقابلوں میں شریک ہوئے ، مسلح افواج کی ٹرائی سروسز ٹیم نےایونٹ میں5تمغے جیتے ہیں ، 400 میٹر ریس میں گولڈ میڈل اور 200 میٹر ریس میں سلورمیڈل جیتا۔ دونوں تمغےپاک فضائیہ کےچیف وارنٹ آفیسرمعید بلوچ نےاپنےنام کئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 5000 میٹر ریس میں کانسی کا تمغہ اور 10000 میٹر ریس میں چاندی کا تمغہ جیتا، پاک فوج کےسپاہی محمد اخترنےدونوں تمغےجیتے، 25 میٹرپسٹل شوٹنگ ریپڈ ٹیم ایونٹس کیٹیگری میں بھی مسلح افواج نے کامیابی حاصل کی ، پاک فوج کےقاسم بلال،سپاہی اسماعیل خان اورسپاہی محمد راشد نےچاندی کا تمغہ جیتا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اورتمام سروسز چیفس نے ٹیم کومبارکباد پیش کی ہے ۔