پاک فوج کی میجر ثانیہ صفدر نے اقوام متحدہ کا جنڈر ایوارڈ حاصل کرلیا۔
پاکستانی فوج صنفی مساوات اور شمولیت کے فروغ کے لیے فعال کوششیں کر رہی ہے اور میجر ثانیہ صفدر کی کامیابی اس کی واضح مثال ہے
پاکستانی فوج کی میجر ثانیہ صفدر کو سائپرس میں صنفی مساوات کے فروغ پر '2023 - Certificate of Recognition' دیا گیا ہے
پاکستانی فوج دنیا کی بہترین فوج ہے جو ہر میدان میں اپنا لوہا منوا رہی ہے
میجر ثانیہ کی کامیابی پاک فوج کے اعلیٰ معیار اور صنفی مساوات کے فروغ کو برقرار رکھنے کے عزم کا ثبوت ہے
میجر ثانیہ صفدر نے UNFICYP کا صنفی مساوات کی وکالت کے لیے '2023 - Certificate of Recognition' جیت کر ایک نئی تاریخ رقم کی ہے
وہ اقوام متحدہ کے امن مشنز کی پہلی خاتون ہیں جن کو اس اعزاز سے نوازاگیا ہے
ان کو یہ ایوارڈ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 1325، جو کہ خواتین، امن اور سلامتی (WPS) سے متعلق ہے، جس کے فروغ دینے کی کوششوں کو تسلیم کرتے ہوئے دیا گیا ہے
میجر ثانیہ کو فیلڈ ٹیکنالوجی سیکشن میں خدمات انجام دینے کے ساتھ ساتھ فوج میں صنفی نمائندگی کو فروغ اور ترویج دینے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے یہ ایوارڈ دیا گیا ہے، UNFICYP
میجر ثانیہ صفدر کا کہنا ہے کہ امن فوجی کے طور پر یہ سرٹیفکیٹ حاصل کرنا میرے لیے اور ہمارے مشن کے لیے اعزاز کی بات ہے،یہ ہماری صنفی مساوات کے فروغ کے لیے عزم کا ایک واضح ثبوت ہے۔
میجر ثانیہ صفدر کی جیت نے ایک نئی تاریخ رقم کرکہ قوم کا سر فخر سے بلند کردیا
میجر ثانیہ صفدر کی جیت پاک فوج کی پیشورانہ صلاحیتوں اور صنفی مساوات اورشمولیت کے فروغ کے لیے جدوجہد کامنہ بولتا ثبوت ہے