پاک وطن کی مٹی میں ان گنت قیمتی جانوں کا خون شامل ہے جسکے باعث اس ملک کی بنیادیں مضبوط ہیں
جہاں پاک فوج کے جوان اپنے خون کے آخری قطرے تک پاک زمین کا دفاع کرتے ہیں، وہیں دوسری جانب انکے باہمت والدین اپنے صبر سے دشمن کو لرزا دیتے ہیں
شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے کیپٹن احمد بدر نے جام شہادت نوش فرمایا
شہید کے والد نے ایک عظیم اور باہمت باپ ہونےکا ثبوت دیا،کیپٹن احمد بدر کے باہمت والد نےپوری قوم کو بیٹے کی شہادت پر مبارک باد دی اور کہا کہ،مجھے فخر ہے کہ میں ایک شہید کا والد ہوں،جس دلیری اور جرات سے میرے بیٹے نے شہادت کو گلے لگایا اس سے میرا سر فخر سے بلند ہوگیا،
شہادت سے قبل میرے بیٹے کو اسکے ساتھی نے کہا کہ دشمن بلکل سامنے ہے پیچھے ہٹ جائیں،بیٹے نے کہا کہ اگر میں پیچھے ہٹ گیا تو میری قوم اور میری فوج کو میں کیا جواب دوں گا اب یہی میرا مقصد اور ٹارگٹ ہے،
کیپٹن احمد بدرشہید کے والد نے بیٹے کو شہادت کا رتبہ حاصل ہونے پر مسکراتے لبوں کیساتھ اللّٰہ کا شکر ادا کیا۔
وطن عزیز کی مٹی شہدا کے خون کے ہر قطرے کی مقروض ہے اور ان کی لازوال قربانیوں کو تاقیامت یاد رکھنا قوم کی امانت ہے
شہیدوں کا لہو وہ امانت ہے جو آنے والی نسلوں کی حفاظت اور قوم کی بقاء کا ضامن ہے۔
سلام ہے کیپٹن احمد بدر شہید اور ان جیسے ہزاروں شہداء پر،سلام ہے ان کے ورثاء پر جن کی استقامت سے قوم کی عزت اور وقار سر بلند ہے