ایس آئی ایف سی کی معاونت سے کاروباری اور زرعی ترقی کے ذریعے محفوظ اور مضبوط پاکستان کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔
ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے دوسری ”بین الاقوامی خوراک و زراعت کی نمائش“ کے دوران 1.2 بلین ڈالر سے زیادہ کی مصنوعات فروخت ہوئیں۔
اس نمائش کے دوران ”پاک چین زرعی سرمایہ کاری کانفرنس“ اور "پاک افریقہ سرمایہ کاری کانفرنس" منعقد کی گئیں جن کا مقصد شریک ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو فرروغ دینا تھا
وفاقی وزیر تجارت نے متعدد ممالک کے وفود کے ساتھ نتیجہ خیز ملاقاتیں کیں جس میں دو طرفہ تجارت، زرعی برآمدات اور حلال مصنوعات کی منڈیوں کی ترقی پر زور دیا۔
تقریب کے دوران ”افریقہ میں کاروباری مواقع“ پر ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان اور افریقی ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔
ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے چیف ایگزیکٹو زبیر موتی والا نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایکسپورٹ آرڈرز میں 1.2 بلین ڈالرز وزیراعظم کے مقرر کردہ اہداف کو پورا کرنے میں مدد کرینگے۔
انہوں نے لاہور میں آئندہ ہونے والے فوڈ ایگریکلچر مینوفیکچر ایونٹ پر بھی روشنی ڈالی جس کا مقصد پاکستان میں مشینی کاشت اور پیداوار میں اضافے کو فروغ دینا ہے، ایس آئی ایف سی کے تعاون سے اس قسم کے حکومتی اقدامات ممکنہ طور پر ملک میں ایک ماحول دوست انقلاب کی بنیاد بنیں گے۔