عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں 2 روز کی کمی کے بعد سونا پھر مہنگا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 1600 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 75 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت 1372 روپے اضافے سے 2 لاکھ 36 ہزار 540 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 16 ڈالر بڑھ کر 2647 ڈالر کا ہوگیا۔