نیویارک میں بھارت کے یوم آزادی کی تقریب میں میئر ایرک ایڈمز نے تقریر میں میں تین بار غلطی سے بھارت کو پاکستان کہہ دیا۔
بھارت کے یوم آزادی کو ویسے بھی دنیا بھر میں یوم سیاہ کے طور پر منایا جاتا ہے مگر اس بار امریکا میں اس حوالے سے دلچسپ واقعہ سامنے آیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق تقریب کے دوران میئر نیویارک ایڈمز کو بھارتی کمیونٹی نے گھیر رکھا تھا اور وہ بھارت کے حق میں نعرے بھی لگا رہے تھے۔ اس دوران نیویارک کے مئیر ایرک ایڈمز کی زبان سے تقریر میں ایک بار نہیں بلکہ 3 بار بھارت کے بجائے پاکستان کا نام ادا ہوا۔
تقریب کے دوران میئر نیویارک نے بھارتی اور امریکی پرچم اٹھا رکھے تھے مگر ان کے دل کی اصل آواز ’’پاکستان‘‘ کا نام بار بار ان کے زبان سے ادا ہوا، تقریب کے دوران میئر نیویارک ایڈمز کو بھارتی کمیونٹی نے گھیر رکھا تھا اور وہ بھارت کے حق میں نعرے بھی لگا رہے تھے مگر میئرایرک ایڈمز کی زبان سے تقریر کے دوران ایک بار نہیں بلکہ تین بار بھارت کی بجائے پاکستان کا نام ادا ہوا۔
میئر نیویارک کا اپنی تقریر میں ایک جگہ غلطی سے کہہ گئے کہ یہ پاکستانی عوام ہی ہیں، جو بڑھتی ہوئی تعداد میں یہ ظاہر کرتے رہتے ہیں کہ ہماری خوشحالی کے لیے عوامی تحفظ بہت ضروری ہے، میں اس کمیونٹی کو ایک عرصے سے جانتا ہوں، لٹل پاکستان اور کوئنز، آپ ہمارے شہر کی بنیاد ہیں، تو آئیے آپ کی آزادی کا جشن منائیں۔
تین بار جب بھارت کی بجائے پاکستان کا نام وہاں موجود بھارتیوں کو سننا پڑا تو ان کی برداشت کی حد ختم ہو گئی۔ آخرکار ہجوم میں سے کسی نے کہا، بھارت کے بارے میں بات کی جا رہی ہے
یہ بات قابل غور ہے کہ میئر ایڈمز نے بالترتیب 14 اور 15 اگست کو لوئر مین ہٹن کے بولنگ گرین پارک میں پاکستان اور بھارت کے یوم آزادی کی یاد میں پرچم کشائی کی تقریبات میں شرکت کی تھی، ممکن ہے کہ پاکستان کی شاندار تقریب اور وہاں کے لوگوں کا جذبہ دیکھ کر ان کے ذہن میں پاکستان کا نام ہی ثبت ہو گیا تھا جس پر وہ یہ غلطی کرتے رہے۔