ملک کے مختلف اضلاع میں جائیداد کی قیمتوں میں ردو بدل کا امکان ہے۔ پراپرٹی کی ویلیو کے لیے نئے ریٹ تیار کرلیے گئے۔
ذرائع نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو جلد پراپرٹی کی ویلیو کے ریٹ جاری کرے گا، پراپرٹی کے لیے ریٹ میں 20 سے 80 فیصد تک اضافے کا امکان ہے تاہم جن اضلاع میں پراپرٹی کی قیمت زیادہ مقرر ہیں انہیں کم کیا جا سکتا ہے۔
ایف بی آر نے پراپرٹی کی ویلیو کے لیے نئے ایف بی آر ریٹ تیار کرلیے، ویلیو ریٹ کے لیے سمری وزارت قانون کو بھجوادی گئی، ویلیو ریٹ مارکیٹ کی قیمت سے 15 فیصد کم رکھے جائیں گے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ایف بی آر فلیٹ اور کوارٹرز سمیت پینٹ ہاؤسز، گودام اور لگژری فارم ہاؤسز کے لیے بھی نئے ریٹ مقرر کرے گا۔