وزیرتوانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ ڈویلپمنٹ پارٹنرکےساتھ کئےوعدےپورےکرنےہیں،2.8کی شرح سےترقی کریں گےتب بھی بجلی مہنگی ہوگی۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری نےایک تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈویلپمنٹ پارٹنرکےساتھ کئے وعدے پورے کرنےہیں،کیاہمارے پاس مزیدپاورپلانٹ لگانےکی جگہ ہے؟کیاصنعتی صارف کیلئےبجلی کی قیمت تبدیل کرسکتے ہیں؟ فیصل آباداورلاہورکےگرڈپرانفرااسٹرکچرموجودہے۔
وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری کا مزید کہنا تھا کہ آپ لوگ پرانی آئی پی پیزکورورہےہیں،2.8کی شرح سےترقی کریں گےتب بھی بجلی مہنگی ہوگی،دعاکریں کاسا1000کاانفرااسٹرکچرافغانستان میں نہ لگے،لوگ پوچھتےہیں کہ نیٹ میٹرنگ کےپیچھےکیوں پڑےہیں، پاکستان میں پیکنگ پلانٹس کاتصورہی نہیں ہے۔