پاکستان میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ ہوگیا جس کے بعد رواں سال کیسز کی مجموعی تعداد 15 ہوگئی ۔
بلوچستان کے ضلع خاران میں 23 ماہ کی بچی میں پولیووائرس پایا گیا ہے جس کی تصدیق قومی ادارہ صحت کی جانب سے کر دی گئی ہے۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق بلوچستان میں رواں سال کا پولیو کا یہ 12 واں کیس رپورٹ ہوا ہے ۔
ادارہ صحت کی جانب سے کہا گیا کہ 9 تا15 ستمبر تک مخصوص اضلاع میں پولیو مہم شروع کی جارہی ہے۔
ادارہ صحت نے اپیل کی کہ والدین 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں ۔