شرجیل میمن نے مسلم لیگ پر تنقید کرت ے ہوئے کہا کہ چھوٹے بھائی نے بجلی مہنگی کی،بڑے بھائی نے سستی کردی ہے۔
کراچی میں صوبائی سینئر وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بڑے بھائی نے پنجاب میں دو ماہ کیلئے بجلی بلز کم کر دیئے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب کی تقریر سن کر افسوس ہوا ہے، جوابی تقریر زیادہ سخت کرسکتا ہوں۔
سینئر وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے مسلم لیگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ کے پاس2ماہ کا جواب نہیں،ہمارے پاس200سال کا جواب ہے، لیڈرشپ نہیں چاہتی کہ آپ جس پچ پر کھیلانا چاہ رہے ہیں وہاں آکر جواب دیں۔
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) روز بروز بے نقاب ہورہے ہیں، 2ماہ کیلئے ریلیف دینے والے دوسرے صوبوں کو طعنے نہ دیں،پیپلز پارٹی عوام کو ریلیف دینے کے مخالف نہیں ہے، چاہتے ہیں عوام کو لانگ ٹرم ریلیف ملے۔