ازلی دشمن بھارت ایک بار پھر پاکستان مخالف پراپیگنڈا کرنے میں مصروف ہے۔
بھارتی میڈیا نے کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کا الزام پاکستانی ایجنسیز پر عائد کر دیا، بھارتی میڈیا کے مطابق ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں پاکستانی ایجنسی کے سابقہ افسران شامل ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ کینیڈین حکومت بذات خود ”را“کے متعدد اہلکاروں کو نجر قتل کیس میں گرفتار کر چکی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال 18 ستمبر کو کینیڈا کی حکومت نے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تھا، امریکا نے بھی بھارت کی نجر قتل میں ملوث ہونے کی تصدیق کی جب اس نے سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنون کے قتل کی بھارتی کوشش کو ناکام بنایا۔
کینیڈین حکومت کی جانب سے جب تحقیقات شروع کی گئی تو بھارتی سفارتکار کے روپ میں چھپے ”را“سٹیشن چیف کو بھی ملک بدر کیا گیا۔
بھارتی میڈیا محض من گھڑت کہانیوں پر مبنی پراپیگنڈا پر کھیل رہا ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، بھارت پاکستان پر الزام عائد کر کہ اپنی جان بچا کر بھاگ رہا ہے حالانکہ اسکی اپنی ایجنسی”را“اس قتل میں ملوث ہے۔
ماضی میں بھی بھارتی میڈیا نے متعدد بار عوام اور دنیا کو گمراہ کرنے کے لیے من گھڑت اور جھوٹے پروپیگینڈے کیے ہیں، اب وقت آ چکا ہے کہ بھارت کو اپنی مکاریوں اور جھوٹ کا حساب دینا ہوگا۔