ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے ڈیجیٹل پیمنٹس کی جانب اہم قدم اٹھاتے ہوئے نجی بینک کےساتھ اشتراک سےتمام ادائیگیوں کو ڈیجٹلائزڈ کرنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈی سی اسلام آباد کی زیرصدارت پیمنٹ ڈیجٹلائزیشن کےمتعلق اجلاس اجلاس ہوا جس دوران نجی بینک کے نمائندوں کی جانب سے پیمنٹ ڈیجٹلائزیشن پر بریفنگ دی گئی ۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ نئے نظام کے تحت ایکسائز آفس سےمتعلقہ تمام فیس و جرمانے بذریعہ موبائل ایپ ادا کئے جا سکیں گے، فوڈ اتھارٹی کے جرمانے اور لائسنس فیس بھی ڈیجیٹل انداز میں ادا ہو گی، ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی پرمٹ فیس اورجرمانےبھی باآسانی اداہوں گے۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے پاس بھی جرمانوں کے حوالے سے ڈیجیٹل سولیوشن ہوگا، نجی بینک کے ساتھ آئندہ چند روز میں باضابطہ معاہدہ طےپاجائےگا۔