حکومت سندھ نےمنشیات کی تیاری میں استعمال ہونیوالی اشیاءکیخلاف بھی آپریشن کرنےحکم دیدیا ہے۔
کراچی میں سینئروزیرشرجیل انعام میمن کی زیرصدارت ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول ونگ کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں سیکریٹری ایکسائز و ٹیکسیشن محمد سلیم راجپوت، ڈی جی نارکوٹکس کنٹرول عثمان غنی صدیقی اور دیگر شریک ہوئےاجلاس میں شرجیل انعام میمن نے منشیات کی تیاری میں استعمال ہوانے والی اشیاء کیخلاف بھی کریک ڈاؤن کرنے کا حکم جاری کردیا۔
سیکریٹری ایکسائز محمد سلیم راجپوت نے بریفنگ میں بتایا کہ پولیس کی جانب سے ایکسائز کے 216 جوانوں کی ٹریننگ جاری ہے، 320افسران نارکوٹکس کنٹرول ونگ کو دیے گئے ہیں۔
سینئروزیرشرجیل انعام میمن کا اجلاس میں حکام سے کہنا تھا کہ رزل پیپر،رولنگ مشین،میتھ پائپ، گلاس پائپ کی فروخت کا خاتمہ یقینی بنایاجائے، دکاندار محکمہ ایکسائز کےساتھ تعاون کریں، ایسی چیزیں فروخت نہ کریں،کسی بھی مقام پر منشیات کی فروخت کی اطلاع پر کارروائی کیجائے گی۔
صوبائی وزیرسندھ نے اجلاس میں شامل کابینہ کو حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکام منشیات کی فروخت کی اطلاع پراعلیٰ قیادت کی منظوری پرچھاپا مار سکتے ہیں، معاشرےمیں منشیات کا بڑھتا رجحان تشویشناک ہے، نوجوان نسل متاثر ہو رہی ہے، منشیات کیخلاف آپریشنز میں تیزی لائی جائے، رینجرز اور پولیس تعاون کررہی ہے۔
شرجیل میمن نے ایکسائزموبائلوں کوفعال کرنے اوراہم مقامات پرچیک پوسٹوں کےقیام کاحکم بھی جاری کر دیاشرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ ملیر،درخشاں،ہاکس بےاوردیگرپوائنٹس پرچوکیاں قائم کی جائیں۔