فلسطینی اتھارٹی نے حماس اسرائیل جنگ کے تناظر میں عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔
فلسطینی خبر رساں ادارے وفا کے مطابق فلسطینی اتھارٹی نے اتوار کو ایک یادداشت جمع کرائی جس میں وزارت خارجہ کی سطح پر عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا گیا۔
نیوز ایجنسی کا عرب لیگ کے سفیر کے حوالے سے کہنا ہے کہ اجلاس کی درخواست فلسطینیوں کیخلاف جاری اسرائیلی جارحیت کی روشنی میں کی گئی ہے، جس میں ہزاروں یہودی آباد کاروں کے مسجد اقصیٰ پر حملے میں اضافہ بھی شامل ہے۔
اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کیخلاف مظالم، مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی پر غزہ سے حماس نے گزشتہ روز اسرائیل پر 7 ہزار سے زائد راکٹ فائر کئے تھے جبکہ جنگجو زمینی اور سمندری راستے سے اسرائیل میں داخل ہوئے۔
حماس کے حملوں میں 350 سے زائد یہودی ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے جبکہ حماس کے جنگوؤوں نے کئی فوجی چیک پوسٹوں پر قبضہ کرلیا، کمانڈر اور فوجیوں سمیت درجنوں افراد کو قیدی بنالیا گیا ہے۔