مسلم لیگ ( ن ) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائز مریم نواز نے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
فلسطین کی مزاحتمی تحریک حماس کی جانب سے اسرائیل کے خلاف ہفتے کے روز شروع کئے جانے والا ’’ آپریشن الاقصیٰ فلڈ ‘‘ دوسرے بھی جاری ہے جس کے نتیجے میں 300 سے زائد اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اسرائیلی ڈیفنس فورسز ( آئی ڈی ایف ) کے جوابی حملوں میں 313 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں آپریشن الاقصیٰ فلڈ دوسرے روز بھی جاری، 350 اسرائیلی ہلاک، 313 فلسطینی شہید
اپنے ایک بیان میں سینئر نائب صدر ( ن ) لیگ مریم نواز نے اسرائیلی قابض افواج کے غزہ پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غاصب فوج کے خلاف اپنی آزادی کے لئے لڑنا فلسطینیوں کا حق ہے اور غاصب اور ظالم کے خلاف مظلوم کا ساتھ دینا ہی انصاف ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ سجھوتوں کی دھجیاں اڑانے والی غاصب فوج موجودہ حالات کی ذمہ دار ہے۔
یہ بھی پڑھیں فلسطین کے عوام پر ظلم و ستم کی مذمت کئے بغیر امن کی جانب پیش رفت ممکن نہیں، صدر مملکت
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمر میں بھارت ریاستی دہشتگردی کر رہا ہے جبکہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل ریاستی دہشتگردی کا مجرم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد سے ہی پائیدار امن قائم ہو سکتا ہے، اسلامی ممالک فلسطینیوں کو امدادی اشیا کی فراہمی کے لئے کردار ادا کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بہادر کشمیری اور فلسطینیوں کی قربانیوں سے آزادی کا سورج طلوع ہو کر رہے گا۔