کراچی میں تیز بارشوں کا سسٹم نکل گیا آج دن بھر ہلکی بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہنا ہےکہ مون سون کا بارش برسانے والا سٹم اس وقت سینٹرل سندھ اور بلوچستان کی طرف بڑھ گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق شہرمیں آج دن بھر ہلکی بارش ہوسکتی ہے، الصبح شہر کےمختلف علاقوں میں ہلکی بارش سےموسم خوشگوارہوگیا۔
موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری ریکارڈ کیاجارہا ہے،11کلومیٹر فی گھنٹہ ہوائیں اور 90فیصد نمی برقرار ہے
سیہون شریف میں ایک گھنٹےکی بارش نےشہرکا نقشہ بگاڑدیا،نشیبی علاقے زیر آب آگئےجبکہ دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں اضافہ ہونے سے تحصیل سیہون کے 35 سے زائد دیہات زیرآب آگئے لوگ کشتیوں کی مدد سے سفر کرنے پرمجبور ہوگئے۔
سکھر کےمختلف علاقوں میں گزشتہ 24گھنٹے سےوقفے وقفے سے جاری بارش نے جھل تھل ایک کردیا،گھنٹہ گھر، پرانا سکھر ،جیل روڈ،حسینی روڈ سمیت شہر کے تجارتی علاقوں میں بھی پانی بھر گیا، 100سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے