متحدہ عرب امارات کی جانب سے حال ہی میں ملازمت یا وزٹ ویزا پر آنے والے ایشیائی باشندوں کے لیے سخت پالیسی کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان میں حکام نے امارات جانے والے اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے پاس امارت میں ہوٹل میں قیام کی دستاویز، مناسب رقم اور واپسی کا ٹکٹ جیسی بنیادی چیزیں نہیں ہوں گی تو انہیں ہوائی اڈوں سے واپس کردیا جائے گا۔
عرب میڈیا کے مطابق ٹریول انڈسٹری کے ایگزیکٹوز نے کہا کہ پاکستان اور دیگر ممالک سے وزٹ ویزا پر متحدہ عرب امارات آنے والے سیاحوں کے پاس درہم 3,000 فنڈز، واپسی کا ٹکٹ اور ہوٹل میں رہائش یا خاندان کے کسی فرد کے ساتھ رہائش کا ثبوت ہونا ضروری ہے اور جو لوگ ان معیارات کو پورا کرنے میں ناکام ہوئے تو انہیں ان کے آبائی ممالک کو واپس بھیج دیا جاتا ہے۔
دبئی اور شمالی امارات کے لیے پاکستان کے قونصل جنرل حسین محمد نے امارات میں مقیم تمام 17 لاکھ پاکستانیوں پر زور دیا کہ وہ مقامی قوانین کی پابندی کریں اور ان کا احترام کریں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ متحدہ عرب امارات میں قوانین پر سختی سے عمل درآمد کیا جاتا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کو خلاف ورزی پر جرمانے اور قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔
خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات روزگار کی تلاش کے اعتبار سے پاکستانیوں کے لیے سرفہرست مقامات میں سے ایک ہے۔ 2023-24 میں، 230,000 پاکستانیوں نے متحدہ عرب امارات پہنچے جو سعودی عرب کے بعد دوسرا بڑا ملک ہے۔