پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تیسرے ون ڈے میچ کیلئے جہانداد خان اور عباس آفریدی بلاوائیو پہنچ گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق زمبابوے کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ کیلئے قومی ٹیم کے کھلاڑی شاہنواز دھانی اور احمد دانیال کو آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا جبکہ ان کی جگہ آل راونڈر جہانداد خان اور فاسٹ باولر عباس آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا ۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ کل کھیلا جائے گا ۔