لاہور کے علاقے مانگا منڈی میں اسپیئر پارٹس کی دکان میں خریداری پر جھگڑا ہوگیا۔ گاہک کی فائرنگ سے دکاندار کا بھائی پولیس کانسٹیبل جاں بحق جبکہ دکاندار زخمی ہوگیا۔فائرنگ کرنے والا ملزم موقع پر فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ میں جاں بحق کانسٹیبل عظیم کے بھائی کی دکان پر پیش آیا۔ گاڑیوں کے اسپیئر پارٹس کی دکان پر خریدار کے ساتھ جھگڑا ہوا۔
تلخ کلامی پر ملزم نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کی زد میں آکر کانسٹیبل عظیم موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ جاں بحق ہونے والا کانسٹیبل عظیم اقبال ٹاؤن ڈولفن اسکواڈ میں تعینات تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔