کوئٹہ میں پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر داود شاہ کاکڑ سمیت 23 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔
پولیس کے مطابق پی ٹی آٗئی کے صوبائی رہنماوں اور کارکنان کی جانب سے 22 نومبر کو کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس خیزی چوک پر احتجاج کیا گیا تھا ، مظاہرین نے پتھر رکھ کر شاہراہ کو ہرقسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا تھا ۔
Case registered against 23 people including Dawood Shah Kakar by Farhan Malik on Scribd
احتجاج کے دوران مظاہرین نے حکومت اور انتظامیہ کے خلاف غلیظ زبان کا بھی استعمال کیا تھا ۔کئی گھنٹوں تک روڈ بلاک ہونے کے باعث عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔
کار سرکار میں مداخلت، روڈ بلاک اشتعال انگیزی سمیت دیگر دفعات کے تحت پی ٹی آئی کے صوبائی صدر داود شاہ کاکڑ سمیت دیگر 23 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ مقدمہ ایس ایچ او ائیر پورٹ عبدالحئی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے