پنجاب حکومت نے تنخواہوں پر نیا بھاری ٹیکس لگا دیا۔
پنجاب حکومت نے غریب عوام پرایک اور بم گرادیا،پنجاب فنانس ایکٹ 1977 میں ترمیم کرکے پروفیشنل ٹیکس لاگو کردیا گیا ہے،پروفیشنل ٹیکس تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی تنخواہوں سے کاٹا جائے گا۔
پنجاب کی تمام کمپنیزکو تنخواہوں سے پروفیشنل ٹیکس کی کٹوتی کا پابند کردیا گیا ہے، پروفیشنل ٹیکس جمع نہ کروانے پرکاروائی کی جائے گی۔،کمپنی کا چیف پرنسپل آفیسرپروفیشنل ٹیکس کی کٹوتی کرکے جمع کروائےگا۔
پنجاب حکومت کی جانب سے پنجاب فنانس ایکٹ1977 میں ترمیم کی درخواست کی گئی تھی،لاہور ہائیکورٹ کےفیصلے کے بعد پنجاب فنانس ایکٹ 1977 میں ترمیم کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔