پاکستان میں انٹرنیٹ سرفنگ میں رکاوٹ سے آن لائن کاروباری سیکٹر شدید متاثر ہونےلگا،فائیور اور ایمازون پرکام کرنےوالوں کے کلائنٹس آرڈرز سےہاتھ کھینچنے لگے،ای کامرس سیکٹر کو کن مشکلات کا سامنا ہے۔
وزیرمملکت آٹی ٹی شزا فاطمہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے سے خاص کر درخواست کی ہےکہ ہمیں ڈیٹا مہیا کردیں گزشتہ دوہفتوں کا ڈیٹا آن ریکارڈ ہوتا ہے کہ ڈیٹا ٹریفک کے اوپرکیا اثر پڑا ہےآیا وہ سلو ہوا ہے کیا ہوا ہے جیسے ہی ڈیٹا آتا ہے کچھ کہنے کی پوزیشن میں ہونگے۔
خلائی تحقیقی ادارےکےحکام شمسی نظام میں جاری سولراسٹارم کو مسائل کا ذمہ دارقرار دےرہے ہیں،انٹرنیٹ سرفنگ میں رکاوٹ سےآن لائن کاروباری سیکٹربری طرح متاثر ہیں،آئی ٹی انڈسٹری کو یومیہ 4 کروڑ،آئی ٹی برآمدات کو 13 ملین ڈالرز کا نقصان ہورہا ہے۔
آئی ٹی ماہرین کا کہنا ہےکہ انٹرنیٹ کی بندش سے بڑا معاشی نقصان ہو رہا ہے،آن لائن بزنس اونرکا کہنا ہے کہ جہاں5سے6گھنٹے کام کرتےتھےاب10 گھنٹے کر رہے ہیں،
آئی ٹی پروفیشنل کےمطابق بیرون ملک بیٹھا بزنس مین ہم پر ٹرسٹ نہیں کررہا۔