کھیلوں کی عالمی عدالت نے بھارتی خاتون ریسلر وینیش پھوگاٹ کی پیر س اولمپکس سے نااہلی کے خلاف اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی خاتون ریسلر وینیش پھوگاٹ کو گزشتہ ہفتے خواتین کی 50 کلو گرام فی سٹائل کے فائنل کیلئے وزن 100 گرام زیادہ ہونے باعث نااہل قرا ر دیدیا گیا تھا ،
پھوگٹ نے 7 اگست کوامریکی ریسلر سارہ ہلڈربرانڈٹ کے خلاف گولڈ میڈل مقابلے میں حصہ لینا تھا، لیکن وہ 100 گرام (3.5 اوز) وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے نااہل قرار پائی۔ پھوگٹ نے وزن کم کرنے کے لیے رات بھر بھوکا رہ کر اور سوانا میں گھنٹوں گزارنے کے باوجود وزن پورا نہ کر سکی۔
نااہلی کے نتیجے میں پھوگٹ کو کوئی میڈل نہیں ملا، اور اس نے سپورٹس کی سب سے بڑی عدالت میں گورننگ باڈی یونائیٹڈ ورلڈ ریسلنگ کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے اپیل دائر کی۔انہوں نے عدالت سے ایک مشترکہ سلور میڈل دینے کی درخواست کی تھی، لیکن بدھ کے روز CAS کے فیصلے کے بعد ان کی امیدیں دم توڑ گئیں۔
کیوبا کی یوسنیلیس گوزمان لوپیز نے پھوگٹ کی جگہ فائنل میں حصہ لیا، جسے ہلڈربرانڈٹ نے 3-0 سے جیتا اور گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔پھوگٹ نے نااہلی کے بعد جذباتی طور پر کہا تھا کہ وہ ریسلنگ سے ریٹائر ہو جائیں گی۔