مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی،پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیئے ہیں۔
کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈور محمد خالد تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ گارڈز کی جانب سے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کو قومی سلام پیش کیا گیا۔اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔
جس کے بعد مہمان خصوصی نے گارڈ کی تعیناتی کا حکم دیا۔پاکستان نیول اکیڈمی کے کمانڈنٹ کموڈور محمد خالد نے گارڈز تعیناتی کے بعد مزار قائد پر پھول رکھے۔
دوسری جانب لاہور میں مزار اقبال پر بھی گارڈزکی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، پاک فوج کےجوانوں نے گارڈ کے فرائض سنبھال لیے،تقریب میں جی او سی شعیب بن اکرم کمانڈنگ آفیسر 10 ڈویژن مہمان خصوصی تھے۔
مہمان خصوصی نے مزار اقبال پر پھولوں کی چادر رکھی اور فاتحہ خوانی کی مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب منعقد کی گئی،