ملک میں فرنس آئل کی فروخت میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر 65 فیصدکی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
اوسی اے سی کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 347000 ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 65 فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں 572550 ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔ ستمبر کے مہینہ میں ملک میں 84000 ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ سال ستمبر کے مقابلہ میں 72 فیصد کم ہے، گزشتہ سال ستمبرمیں ملک میں 107000 ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق اگست کے مقابلہ میں ستمبرمیں فرنس آئل کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر28 فیصدکی کمی ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر15 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔