پاکستان کا 77 واں یوم آزادی ملک بھر میں ملی جوشِ و جزبے سے منایا جارہاہے ، شہری جھنڈے اٹھائے سڑکوں پر نکل آئے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا رہے ہیں۔
اسلام آباد ، کراچی اور لاہور سمیت ملک بھر میں میں سترتویں یوم آزادی کی تقریبات کا آغاز بھرپورجوش وخروش سے جاری ہے۔ سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ میں شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ شہریوں کی بڑی تعداد رنگارنگ تقریب سےمحظوظ ہوتی رہی۔
دن کا اغاز وطن عزیز کیلیے خصوصی دعاؤں سے ہوگا۔ وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومت میں 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی۔
پرچم کشائی کی مرکزی تقریب اسلام آباد میں ہوگی جس میں وزیر اعظم شہباز شریف پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کے ہمراہ قومی پرچم لہرائیں گے جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں بھی پرچم کشائی کی تقاریب ہوں گی۔
یوم آزادی کی مناسبت ےس ملک بھر میں ریلیاں اور تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا۔
ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ
پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں جشن آزادی کے موقع پر پروقار آزادی پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔
تفصیلات کے مطابق آزادی پریڈ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ، جس کے بعد قائد اعظم محمد علی جناح کی تقریر سنائی گئی جبکہ لیزر ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے قیام پاکستان کے مناظر دکھائے گئے ۔
آزادی پریڈ میں مادر وطن کے شہداء کو خصوصی خراج عقیدت پیش کیا گیا، پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے کیڈٹس نے مخصوص انداز میں ڈرل پریڈ کی مہارت کا مظاہرہ کیا ۔
اہم معلومات
پاکستان ایک طویل اور لازوال جدوجہد کے بعد مارض وجود میں آیا ہے ، پاکستان کی ترقی و خوشحالی ایک اٹل حقیقت ہے ، پاکستان کی 24 کروڑ آبادی ہے اور اس میں 65% آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہیں جن کی عمریں 30 سال سے کم ہے ۔
پاکستان جغرافیائی اعتبار سےخطے کا ایک اہم ملک ہیں ، ️پاکستان کی بھارت، چین، افغانستان اور ایران کے ساتھ سرحدیں ملی ہوئی ہیں ، ️پاکستان کے پاس 1046 کلومیٹر طویل سمندری پٹی موجود ہے جس سے عالمی سمندری راستوں تک باآسانی رسائی حاصل ہے ۔
سی پیک اور تاپی جیسے منصوبے خطے اور عالمی تجارت کے فروغ کے لیے اہم منصوبے ہیں جس سے پاکستان کی جغرافیائ اہمیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے ، ️پاکستان کا وسیع و عریض تاریخی و ثقافتی ورثا انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔
پاکستانی میں قدرتی ورثے موجود ہیں جس میں صحرا، سمندر، جھیلیں، بل کھاتے دریا، بلند و بالا پہاڑ موجود ہیں ، ️گلگت بلتستان میں دنیا کی دوسری بلند چوٹی کے ٹو موجود ہے ، ️سوات میں بدھ مت کے تاریخی سٹوپا مجسمے موجود ہیں جنہیں مشہور بادشاہ آشوکا کی جانب سے بنایا گیا ۔
مغلیہ دور کے کئی شاہکار جن میں شاہی قلعہ، بادشاہی مسجد، شیش محل اور ہرن منار جیسے تاریخی ورثے موجود ہیں جہاں دنیا بھر سے سیاح تشریف لاتے ہیں ۔
️پاکستان کی فوج دنیا کی بہترین افواج میں سرِ فہرست ہے ۔پاکستان دنیا بھر میں انسداد دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر رہا ہے اور ہزاروں جانوں کی قربانی دے چکا ہے ۔
پاکستان کرکٹ ، ہاکی اور اسکواش جیسے کھیلوں کو کئی نامور کھلاڑی دیے ہے جن میں جہانگیر خان 555 گیمز جیتنے کا منفرد ریکارڈ رکھتے ہیں۔ پاکستان کا مستقبل تابناک ہے اور ترقی کی منازل طے کرنے میں ہر پاکستانی بڑھ چڑھ کر اپنا خون پسینہ ایک کرے گا۔