پاسکوگندم خریداری کرپشن کیس میں سابق جی ایم پاسکوظہوراحمد رانجھا کوایف آئی اے نے گرفتارکر لیا ہے۔
ترجمان فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) لاہورکے مطابق سابق جی ایم پاکستان ایگریکلچرل سٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن (پاسکو) ظہوراحمد رانجھا کوایم ڈی پاسکو کی گندم خریداری پالیسی تبدیل کرنے پرگرفتارکیا گیا۔
ظہوراحمد رانجھا نےایم ڈی پاسکوکی گندم خریداری پالیسی فراڈ کرکے تبدیل کی اورپالیسی میں کسانوں کی بجائےآڑھتیوں سے گندم خریدنےکا لکھا گیا جس سے کسانوں کو کروڑوں روپےکا نقصان ہوا ہے اس پروزیراعظم پاکستان نے بھی معاملے کا نوٹس لیا اورایف آئی اے کوتحقیقات کا حکم دیا۔
گندم پالیسی میں سابق جی ایم نے تمام ڈسٹرکٹ افیسرکوایم ڈی پاسکو کے دستخطوں کے ساتھ پالیسی لیٹر جاری کیاایم ڈی پاسکو کی پالیسی تبدیل کرنے اور جعلی دستخط کرنے کی دفعات کے تحت سابق جی ایم ظہوررانجھا کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
سابق ایم ڈی پاسکوکو بھی اس کیس میں شامل تفتیش کیا جائے گا، اس سے پہلے بھی گندم سکینڈل میں پاسکو کے کچھ افسران گرفتار کئے جا چکے ہیں۔
ڈائریکٹر فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) لاہورزون سرفرازخان ورک کا کہنا ہےکہ پاسکو گندم سکینڈل میں میرٹ پر تفتیش کی جا ئے گی۔