انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں اضافہ جبکہ سٹاک ایکسچینج میں آج منفی رجحان دیکھنے میں آیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام تک ڈالر کی قدر میں 6 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 278 روپے 70 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے 40 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں آج منفی رجحان کے ساتھ کاروبار اختتام کو پہنچا، 100 انڈیکس آج 78 ہزار کی نفسیاتی حد بحال نہ رکھ سکا ، کاروبار کے دوران 589 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے باعث انڈیکس 77 ہزار 980 پوائنٹس پر بند ہوا۔آج مارکیٹ میں 22 ارب مالیت کے 41 کروڑ 52 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔