ملکی سیاسی صورتحال پر اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں حکومت کے خلاف آئینی اور عوامی معاملات پر مل کر چلنے پر اتفاق ہو گیا۔
اہم اجلاس میں اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شامل جماعتوں کے علاوہ جے یو آئی اور جماعت اسلامی بھی شریک ہوئیں ۔ اپوزیشن جماعتوں نے فیصلہ کیا کہ مشاورتی عمل کو جاری رکھا جائے گا۔
اہم شرکا میں مولانا فضل الرحمان ، بیرسٹرگوہر،محمود خان اچکزئی ، لیاقت بلوچ ، شبلی فراز ، عمر ایوب ، محمد علی درانی اور صفدر عباسی شامل تھے۔ اجلاس میں حکومت کو ٹف تائم دینے کیلئے اہم فیصلے کئے گئے۔
اجلاس میں تمام اپوزیشن رہنماؤں ملکی معاشی صورتحال اور امن و امان پر تفصیلی رائے دی۔ طے پایا کہ آئندہ اجلاس سے پہلے تمام جماعتیں اپنی اپنی تحریری تجاویز دیں گی کہ حکومتی معاملات کو کیسے ہینٍڈل کرنا ہے۔ متحدہ اپوزیشن نے فیصلہ کیا کہ حکومت کو جمہوریت ، ائین ، اور عوام کے ساتھ مزید کھلواڑ کرنے نہیں دیں گے۔ ملک کو درپیش بحرانوں کے حل اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لیے ہر سطح پر جدوجہد کی جائے گی۔